ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اومان چانڈی نے مودی کو دیا ایس بی آئی چیلنج 

اومان چانڈی نے مودی کو دیا ایس بی آئی چیلنج 

Wed, 06 Jun 2018 23:54:29    S.O. News Service

نئی دہلی 6جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی کے ایندھن چیلنج کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اومان چانڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آج ایس بی آئی چیلنج دیا اورعوامی شعبہ کے اس بینک کو اضافی ماہانہ سروس کی فیس سے روکنے کے لئے کہا۔چانڈی نے ایک ٹویٹ میں دعوی کیا کہ بھارتی اسٹیٹ بینک کارپوریٹ گھرانوں کے قرض معاف کرنے سے ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے فیس لگا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ بینک کو گاہکوں پر زیادہ بوجھ ڈالنے سے روکیں ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ میں مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ ایس بی آئی چیلنج کو قبول کریں اور ایس بی آئی کو اس سے روک دیں کہ وہ کارپوریٹ اور بڑے سرمایہ داروں کے معاف کیے گئے قرض سے ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے کم سے کم فیس کے علاوہ اضافی ماہانہ سروس کی فیس لازم قرار نہ دے ۔ 


Share: